Masarrat
Masarrat Urdu

حزب اللہ کے اسرائیل پر جوابی حملے، مختلف شہروں پر راکٹ اور میزائل فائر

Thumb

بیروت، 28 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) بیروت پر صہیونی حکومت کے فضائی حملے کے بعد حزب اللہ نے صہیونی شہروں پر میزائلوں اور راکٹوں کی بارش کردی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے لبنانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ گذشتہ رات صہیونی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ضاحیہ سمیت مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی ہے۔

صہیونی حملوں کے جواب میں حزب اللہ نے انتقامی کاروائی کی ہے۔ 

صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے ضاحیہ پر حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں صہیونی شہروں اور قصبوں پر میزائل اور راکٹ حملے کئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق اب تک مختلف مقامات پر 65 راکٹ گرے ہیں۔ صہیونی دفاعی سسٹم راکٹوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔

ٹائمز عبری نے کہا ہے کہ رات گئے صہیونی شہر صفد پر کم از کم 30 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب کریات شمونہ سے موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے فلق 2 میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔

 

Ads