مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیل نے جمعے کو لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں فضائی حملے کیے ہیں، جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
لبنانی المنار ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملوں میں کم از کم ایک شہید جب کہ 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے لبنانی حزب اللہ مزاحمتی تحریک کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بالکل صحیح و سالم اور محفوظ جگہ پر موجود ہیں۔
لبنان میں مقامی ذرائع نے جمعے کے روز بتایا کہ اسرائیلی حکومت نے دارالحکومت بیروت پر بھاری فضائی حملے کیے ہیں۔