ہندوستان اورسعودی عرب کے درمیان خوشگواراور دوستانہ تعلقات ہیں، جن کی بنیاد صدیوں پرانے اقتصادی اور سماجی و ثقافتی تعلقات پر ہیں۔ دفاعی تعاون پر مفاہمت نامہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے لیے ایک فریم ورک فراہم کرتا ہے۔ مشترکہ دفاعی تعاون کمیٹی دفاعی تعاون کے مقاصد کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت نامے کے تحت ایک ادارہ جاتی طریقہ کار ہے۔
4 ستمبر 2024 کی میٹنگ میں جوائنٹ سکریٹری امیتابھ پرساد کی قیادت میں ہندوستانی وفد میں وزارت دفاع کے افسران شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے وفد کے میجر جنرل سلمان بن عوض الحربی نے کی۔