Masarrat
Masarrat Urdu

سماجی کارکن انجینئر ساجد علی بورڈآف ٹرسٹی کے رکن کے لئے موزوں امیدوار

Thumb

 

نئی دہلی، 8   جولائی(مسرت ڈاٹ کام)  انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے آئندہ 11اگست 2024 کو ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اعلی سرکاری افسراور سماجی کارکن انجینئر ساجد علی جو بورڈآف ٹرسٹی کے رکن کے لئے  انتخاب لڑ رہے ہیں ، اسلامک سنٹر کیلئے مفید ثابت ہوں گے۔
انجینئر رضی خاں نے کہا ہے کہ ساجدعلی جن کا بیلیٹ نمبر 26 ہے، وہ اسلامک سنٹر کے سب سے موزوں امیدوار ہیں اوروہ  سنٹر کے لئے وقف رہیں گے۔
مسٹرساجد علی انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے سرگرم لائف ممبر ہیں اور وہاں کی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔ اسی کے ساتھ وہاں کے حالات  اور کام کے طریقے سے بھی بخوبی واقف ہیں۔گزشتہ کئی انتخابات میں انہوں نے بہت ہی سرگرم رول ادا کیا تھا۔ انجینئر ساجد علی سول انجینئر گریجویٹ ہیں، اس کے علاوہ  انہوں نے منیجمنٹ میں جامعہ ملیہ اسلامیہ سے پوسٹ گریجویٹ کیا ہے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ (اے ایم یو)سے سول انجینئرنگ میں ڈپلوما کیا ہے۔
مسٹر علی ایر پورٹ اتھارٹی میں ا علی افسر ہیں۔ اسی کے ساتھ وہ سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہتے ہیں، ان کے اہم روابط ہیں۔ وہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے مقاصد اور اہدافت کوبہت اچھی طرح جانتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ اسلامک کلچرل سنٹرل کی توسیع کی جائے اور وہاں حقیقی معنوں میں اسلامی سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے۔ اسی کے ساتھ وہاں سول سروس اور دیگر پیشہ وارانہ کورسز کی کوچنگ کا انتظام کیا جائے۔
واضح رہے کہ وہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر انتخابات کے لئے بہترین امیدوار ہیں اور اسلامک کلچرل سنٹر کی ترقی میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ بہت سے مواقع پر انہوں نے اسلامک کلچرل سنٹر کے مسائل میں بہت دلچسپی لی ہے اور حل کرنے میں بھی شریک رہے ہیں۔

Ads