سینئر اے اے پی لیڈر سنجے سنگھ نے وزارت کے اشتراک پر کہاکہ "نہ داخلہ، نہ دفاع، نہ خزانہ، نہ خارجہ، نہ تجارت۔ نہ سڑکیں، نہ ریلوے، نہ تعلیم، نہ صحت، نہ زراعت، نہ آب، نہ پٹرولیم نہ ٹیلی کمیونیکیشن۔ صرف ’جھنجھنا وزارت‘ جو این ڈی اے کے حلقوں کے پاس آئی، بہت بڑی توہین ہے!
واضح رہے کہ این ڈی اے کی دو بڑی اتحادی جماعتوں میں سے جنتا دل یونائیٹڈ کے راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ کو پنچایتی راج کے ساتھ ساتھ ماہی پروری، حیوانات اور ڈیری محکمہ کا کابینہ وزیر بنایا گیا ہے۔ رام ناتھ ٹھاکر کو جے ڈی یو کوٹے سے زراعت اور کسانوں کی بہبود کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔ تلگو دیشم پارٹی کے کے رام موہن نائیڈو کو شہری ہوا بازی کی وزارت میں کابینی وزیر بنایا گیا ہے۔