ذرائع کے مطابق، مسٹرراجناتھ سنگھ، نتن گڈکری، امت شاہ، جگت پرکاش نڈا وغیرہ لیڈروں نے مسٹر مودی سے 07 لوک کلیان مارگ پر واقع وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔
مسٹرمودی شام 7.15 بجے راشٹرپتی بھون میں تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔ ان کے ساتھ تقریباً 48 وزراء، وزرائے مملکت (آزادانہ چارج) اور وزرائے مملکت کے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔
سات پڑوسی ممالک نیپال، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا، مالدیپ، سیشلز اور ماریشس کے رہنماؤں کو حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔ اب تک نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ کے علاوہ تمام ممالک کے رہنما دارالحکومت پہنچ چکے ہیں۔ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ ہفتے کی دو پہر پہنچی ہیں جب کہ بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے، سری لنکا کے صدر رانیل وکرما سنگھے، مالدیپ کے صدر محمد معیزو، سیشلز کے نائب صدر احمد عفیف اور ماریشس کے وزیر اعظم پراوِند جگناتھ دوپہر کو پہنچے ہیں۔ نیپال کے وزیر اعظم سہ پہر پونے تین بجے کے قریب پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق، مسٹرمودی کے ساتھ حلف لینے والے ممکنہ وزراء میں محترمہ نرملا سیتا رمن، مسٹر ہردیپ سنگھ پوری، بی ایل ورما، جتن پرساد، محترمہ رکشا کھڈسے، پرتاپ جادھو، راجیو رنجن عرف لالن سنگھ، رام ناتھ ٹھاکر، چراغ پاسوان، جیتن مانجھی، مسز انوپریا پٹیل، سربانند سونیوال، ایس جے شنکر، امت شاہ، جے پی نڈا، پیوش گوئل، راج ناتھ سنگھ، نتن گڈکری، اشونی وشنو، پرہلاد جوشی، گری راج سنگھ، نتیا نند رائے، جیوتیرادتیہ سندھیا، منسکھ مانڈویہ، کرن رجیجو، ڈاکٹر جتیندر سنگھ، سریش گوپی ناتھ، شیوراج سنگھ چوہان، کشن ریڈی، بندی سنجے، کمار سوامی، ارجن میگھوال، شانتنو ٹھاکر، انامالائی راؤ اندرجیت سنگھ، پنکج چودھری، ساوتری ٹھاکر، منوہر لال کھٹر، رام موہن نائیڈو، سی آر پاٹل، رام داس اٹھاولے، منسکھ وساوا، وی چندر شیکھر، جینت چودھری، اناپورنا دیوی، ہرش ملہوترا، اجے ٹمٹا،رونیت بٹو کے نام شامل ہیں۔