آپ کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ محترمہ مالیوال مسٹر کیجریوال سے ملنے کل صبح وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر پہنچی تھیں۔ جب وہ ڈرائنگ روم میں انتظار کر رہی تھیں، تبھی وزیراعلی کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) ویبھو کمار نے ان کے ساتھ بدتمیزی کی۔
مسٹر سنگھ نے بتایا کہ محترمہ مالیوال نے 102 نمبر پر کال کرکے پولیس کو اس پورے معاملے کی اطلاع دی۔ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال نے پورے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور اس پورے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا یقین دلایا ہے۔ پارٹی ایسے لوگوں کی کبھی حمایت نہیں کرتی۔
پارٹی نے آج پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ مسٹر کیجریوال کے پی اے وبھو کمار نے محترمہ مالیوال کے ساتھ بدسلوکی کی تھی ۔