Masarrat
Masarrat Urdu

کیجریوال جیل میں وزرا کے ساتھ کام کا جائزہ لیں گے: ڈاکٹر سندیپ پاٹھک

Thumb

نئی دہلی، 15 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر سندیپ پاٹھک نے کہا کہ  وزیر اعلی اروند کیجریوال  اگلے ہفتے سے دو دو وزراء کو جیل میں بلائیں گے اور ان کے محکموں کا جائزہ لیں گے۔

مسٹر  پاٹھک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پیر کو تہاڑ جیل میں پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان سے ملاقات کے دوران مسٹر کیجریوال نے ہمیں بتایا کہ اگلے ہفتے سے وہ دو ، وزراء کو جیل میں بلائیں گے اور میٹنگ کریں گے۔ اس دوران وزراء کے محکموں کا جائزہ لیا جائے گا کہ کام  کاج ٹھیک سے چل رہا ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ وہ وزراء کو کام سے متعلق رہنما خطوط دیں گے۔ دونوں وزراء کی ملاقات کے حوالے سے جو بھی قانونی عمل ہوگا، اس کے مطابق ہی کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے جب مسٹر  اروند کیجریوال دو،  دو وزراء کو بلائیں گے اور ان کے محکموں کا جائزہ لیا جائے گا تو جیل سے حکومت کو ٹھیک سے چلایا جائے گا۔
آپ کے لیڈرنے بتایا کہ  مسٹر کیجریوال نے تمام اارکین اسمبلی کو یہ پیغام پہنچانے کے لیے  ان سے کہا ہے کہ وہ ہر گھر میں جائیں اور عوام سے بات کریں اور جو بھی پریشانیاں اور تکلیفیں ہیں انہیں دور کریں۔  اراکین اسمبلی پہلے جتنے گھنٹے  عوام سے ملتے تھے اور محنت کرتے تھے، اب تمام ایم ایل ایز کو اس سے دوگنی محنت کرنی  ہے۔ انہوں نے ایک اور بات کہی کہ ہم نے ماؤں بہنوں کو ہر ماہ ایک ہزار روپے اعزازیہ دینے کو  کہا ہے۔ کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، جیل سے باہر آنے پر آپ حکومت  اس پر عملدرآمد  کرے گی ۔

Ads