Masarrat
Masarrat Urdu

روہت کی سنچری رائیگاں گئی، چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دی

Thumb

ممبئی، 14 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (66) کی ناٹ آؤٹ اور مہندر سنگھ دھونی کی آخری اوور میں چار گیندوں میں چھ رنز (20) کی اننگز اور اس کے بعد متھیشا پاتھیرانا نے 14 رن پر چار وکٹ کی بدولت اتوار کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 29ویں میچ میں چنئی سپر کنگز نے ممبئی انڈینز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔

روہت شرما کی 105 رنز کی ناٹ آؤٹ سنچری پر مہندر سنگھ دھونی کی چار گیندوں پر 20 رنز کی اننگز بھاری پڑگئی۔ یہ 20 رنز ممبئی کی شکست کی وجہ بن گئے۔
ممبئی انڈینز نے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھی شروعات کی۔ روہت شرما اور ایشان کشن کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ کے لیے 70 رنز جوڑے۔ پتھیرانا نے آٹھویں اوور میں ایشان کشن کو شاردول کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر ممبئی کو پہلا جھٹکا دیا۔ ایشان کشن نے 15 گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (23) رنز بنائے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ تلک ورما نے 20 گیندوں میں (31) رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ہاردک پانڈیا (2)، محمد نبی (2) رنز، ٹم ڈیوڈ (13) رنز، روماریو شیفرڈ (1) 1 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ اس دوران روہت شرما ایک اینڈ کو تھامے ہوئے رنز بناتے رہے۔ روہت نے 63 گیندوں میں 11 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 105 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ محمد نبی چار رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی انڈینز مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 186 رنز بنا سکی اور 20 رنز سے میچ ہار گئی۔
چنئی سپر کنگز کی جانب سے متھیشا پاتھیرانا نے 14 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔ تشار دیش پانڈے اور مستفیض الرحمان نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل کپتان روتوراج گائیکواڈ (69)، شیوم دوبے (60) کی ناٹ آؤٹ اننگز اور مہندر سنگھ دھونی کے آخری اوور میں چار گیندوں پر چھکوں (20) کی بدولت چنئی سپر کنگز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں  اتوار کو  29ویں میچ میں ممبئی انڈینز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔
آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کے کپتان ہاردک پانڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بلے بازی کے لیے آنے والی چنئی سپر کنگز کی شروعات بہت خراب رہی اور دوسرے ہی اوور میں اوپنر اجنکیا رہانے (5) کا وکٹ گنوا بیٹھا۔ اس کے بعد آٹھویں اوور میں راچن رویندر 16 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ رتوراج اور شیوم نے اننگز کو سنبھالا اور تیسری وکٹ کے لیے 90 رنز جوڑے۔ رتوراج گائیکواڈ نے 40 گیندوں میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگا کر (69) رنز بنائے۔ شیوم دوبے 37 گیندوں پر 65 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انہوں نے 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ ڈیرل مچل نے 14 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ مہندر سنگھ دھونی نے آخری چار گیندوں پر 20 رنز بنائے اور ٹیم کے اسکور کو 200 سے آگے لے گئے۔ چنئی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 206 رنز بنائے۔
ممبئی کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیرالڈ کوٹزی، شریاس گوپال نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Ads