Masarrat
Masarrat Urdu

ماروتی سوزوکی نے تین کروڑ گاڑیاں بنائیں

Thumb

نئی دہلی، 03 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی مسافر گاڑیاں بنانے والی کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ نے 3 کروڑ سے زیادہ گاڑیوں کی مجموعی پیداوار کا اعلان کیا ہے۔

اس کامیابی میں گروگرام، مانیسر (ہریانہ) اور ہنسل پور (گجرات) میں کمپنی کے مینوفیکچرنگ پلانٹس  کے پیداوار شامل ہے۔ دسمبر 1983 میں پیداوار شروع ہونے کے بعد سے ریکارڈ 40 سال اور 4 ماہ میں ہندوستانی آپریشنز نے سوزوکی کے تمام پروڈکشن اڈوں میں سب سے تیزی سے یہ کارنامہ حاصل کیا۔
جبکہ کمپنی کے ہریانہ میں واقع پلانٹس میں 2.68 کروڑ سے زیادہ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں، ایم ایس آئی ایل کی مکمل ملکیت والی ماتحت کمپنی سوزوکی موٹر گجرات نے 32 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں تیار کی ہیں۔
مشہور ایم800، جس نے ملک میں نقل و حرکت کے انقلاب کا آغاز کیا، اس کامیابی میں 29 لاکھ سے زائد یونٹس کی فروخت کے ساتھ کلیدی کردار ادا کیا۔ دوسرے سرفہرست شراکت داروں میں کامیاب ماڈلز جیسے Alto 800, Alto K10, Swift, WagonR, DZire, Omni, Baleno, Eeco, Brezza اور Ertiga شامل ہیں۔
کمپنی نے 1987 میں برآمدات شروع کیں اور آج ہندوستان سے گاڑیوں کی کل برآمدات میں تقریباً 40 فیصد حصہ ڈالتی ہے۔
اس کامیابی کو صارفین کے پیار اور محبت کے لیے وقف کرتے ہوئے ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او ہیساشی تاکوچی نے کہاکہ "ہم اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے 1983 میں مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے بعد سے ہماری مصنوعات کو سال بہ سال سراہا ہے۔ ہم اپنے افرادی قوت اور ویلیو چین پارٹنرز کے مسلسل تعاون سے پیداوار کو زیادہ سے زیادہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں، جنہوں نے ہماری مصنوعات کو صارفین کی ضروریات کے مطابق بنانے میں ہماری مدد کی ہے۔ گھریلو اور عالمی منڈیوں میں ہم ہندوستان سے گاڑیوں کی کل برآمدات میں تقریباً 40 فیصد حصہ ڈالتے ہیں۔
مسٹر ٹیکوچی نے کہاکہ "آج ہندوستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا مسافر گاڑیوں کا بازار ہے اور آنے والے سالوں میں مزید مضبوط ہونے والا ہے۔ صارفین کی طلب اور توقعات کو پورا کرنے کے لیے ہم مزید سرمایہ کاری کرنے اور مالی سال 2030-31 تک اپنی سالانہ پیداواری صلاحیت کو 40 لاکھ تک بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس سمت میں کام کرتے ہوئے ہم کھرکوڈہ-ہریانہ اور گجرات میں دو نئے گرین فیلڈ مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گے جن کی پیداواری صلاحیت 10 لاکھ ہے۔ ہم مالی سال 2030-31 تک اپنے ماڈل کی حد کو موجودہ 18 سے 28 تک بڑھا دیں گے۔

Ads