Masarrat
Masarrat Urdu

’’پہلے اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ‘‘، بنگلہ دیشی وزیراعظم کا اپوزیشن کو مشورہ

Thumb

ڈھاکہ،  2 اپريل (مسرت ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے اپوزیشن  لیڈر کی جانب سے بھارتی مصنوعات بائیکاٹ مطالبے پر جواب دیا ہے کہ پہلے  اپنی بیویوں کی انڈین ساڑھیوں کو آگ لگاؤ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے جو  رہنما انڈین مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیںم انہیں یہ بتانا ہو  گا کہ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں اور وہ انہیں آگ کیوں  نہیں لگا رہے ہیں۔
حکمراں عوامی لیگ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم حسینہ واجد نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے ان رہنماؤں کو مخاطب  کیا جو ہندوستآںی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے ہیں اور کہا کہ میرا  سوال یہ ہے کہ ان کی بیویوں کے پاس کتنی انڈین ساڑھیاں ہیں؟ اور وہ اپنی  بیویوں سے ساڑھیاں لے کر انہیں پہلے آگ کیوں نہیں لگا رہے۔
حسینہ واجد  نے الزام عائد کیا کہ جب بی این پی اقتدار میں تھی تو اس کے وزرا اور ان کی  بیویاں انڈیا کے دوروں پر ساڑھیاں خرید کر بنگلہ دیش میں فروخت کرتی تھیں۔
بنگلہ  وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اب جب یہ بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ  کر رہے ہیں تو گرم مسالہ، پیاز، لہسن، ادرک اور وہ تمام مسالے جو انڈیا سے  آتے ہیں ان کے گھروں میں نظر نہیں آنے چاہییں۔‘
واضح رہے کہ بنگلہ دیش  میں ’انڈیا آؤٹ‘ مہم چل رہی ہے جسے کچھ سماجی کارکنوں نے شروع کیا اور پھر  حزب اختلاف کے سیاست دانوں کے ایک حصے نے اس کی حمایت کی۔
مہم میں شامل  افراد کا دعویٰ ہے کہ انڈیا اقتدار میں رہنے کے لیے شیخ حسینہ کی پشت پناہی  کر رہا ہے کیونکہ یہ اس کے مفادات کے مطابق ہے۔

Ads