Masarrat
Masarrat Urdu

غزہ میں اسرائیلی جارحانہ حملے میں این جی او کے 5 کارکنان ہلاک

Thumb

غزہ، 2 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے وسطی شہر دیر البلح میں پیر کی رات اسرائیلی فضائی حملے میں غیر منفعت بخش تنظیم ورلڈ سینٹرل کچن (ڈبلیو سی کے) کے کم از کم پانچ کارکنوں کی موت ہوگئی۔ حماس کے زیر انتظام سرکاری میڈیا آفس نے یہ اطلاع دی۔میڈیا آفس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ متاثرین میں چار غیر ملکی امدادی کارکن اور ایک فلسطینی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بندرگاہ کا معائنہ کرنے کے مشن پر تھے جہاں سے انسانی امداد کا ایک نیا رسد ملنے والا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ غزہ پٹی میں انسانی امداد پہنچانے والے بحری جہازوں کو وصول کرنے کے کام پر مامور تھے۔اسرائیلی فوج نے ایک پریس بیان میں کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے کو سمجھنے کے لیے جائزہ لے رہی ہے۔ڈبلیو سی کے ایک غیر منفعت بخش، غیر سرکاری تنظیم ہے جو قدرتی آفات کے مواقع پر کھانا فراہم کرنے کے لیے وقف ہے۔ ڈبلیو سی کے کے کارکنان غزہ کے باشندوں میں انسانی امداد تقسیم کرنے میں مدد کرنے کے لیے تعینات ہیں جنہیں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Ads