Masarrat
Masarrat Urdu

انگلینڈ نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے دی

Thumb

ویلنگٹن، یکم اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایمی جونز ( ناٹ آوٹ  92 رن )اور چارلی ڈین (ناٹ آوٹ 42 رن ) کی شاندار اننگز   کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کو چار وکٹ سے شکست دے دی ہے۔

جونز اور ڈینی کی جوڑی نے 130 رن کی ناٹ آوٹ شراکت داری کرکے اپنی ٹیم کو دباؤ سے نجات دلائی ۔ خواتین کے ون ڈے میں ساتویں وکٹ یا نچلی صف  کی یہ سب سے بڑی ساجھیداری  ہے۔ 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور پہلے ہی اوور میں ٹیمی بیومونٹ کی وکٹ گنوا بیٹھی۔ مایا باؤچر 31 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، حیدر نائٹ 12 رنز ، نیٹ سائور برنٹ 12 رنز اور ڈینی وائٹ 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ ایک وقت میں انگلینڈ نے 79 کے اسکور پر یکے بعد دیگرے چھ وکٹیں گنوادی تھیں ، اس کے بعد ایمی جونز اور چارلی ڈین نے اپنی شاندار رفاقت کی بدولت  اننگز کو سنبھالا اور  ٹیم کے لئے  41.2 اوورز میں چھ وکٹوں پر 209 رنز بنا کر چار وکٹوں سے  جیت سے ہمکنار کیا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیس کیر اور امیلیا کیر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لی  نے ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔     جونز کو ان کی شاندار بلے بازی پر 'پلیئر آف دی میچ' سے نوازا گیا۔
      اس سے قبل انگلینڈ کے لارین بیل اور چارلی ڈین کی جارحانہ گیندبازی  سے نیوزی لینڈ کی ٹیم 48.2 اوورز میں 207 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنر سوزی بیٹس نے سب سے زیادہ 50 رنز کی اننگز کھیلی، برناڈائن بیزوائیڈ ہاؤٹ نے 35 رنز بنائے۔ امیلیا کیر 24 رنز، جارجیا پلمر 17 رنز، ازابیلا گاجے 18 رنز اور ہینا روئے 16 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔
    چارلی ڈین اور لارین بیل نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کیٹ کراس نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ سوفی ایکلیسٹون اور نیٹ  برنٹ نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

Ads