Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان میں زیر تعلیم غزہ کے 70 فلسطینی طلبہ کو ایدھی فاؤنڈیشن کی ماہانہ نقد امداد

Thumb

کراچی،  30 مارچ (مسرت ڈاٹ کام) فلسطین خصوصاً غزہ میں اسرائیلی بمباری سے نظام  زندگی تباہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں زیر تعلیم 200 میں سے غزہ کے 70  طلبہ کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے ماہانہ 25 ہزار روپے نقد امداد کی  فراہمی شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے ایدھی سینٹر ٹاور میں فلسطینی طلبہ کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔
فیصل  ایدھی نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے نظام زندگی تباہ  ہوگیا ہے اور لوگ دربدر ہیں، بینکاری اور رقوم کی ترسیل کا نظام شدید متاثر  ہونے سے پاکستان میں زیر تعلیم 200 فلسطینی طلبہ شدید مالی مشکلات کا شکار  ہیں، بیشتر یونیورسٹیوں نے فلسطینی اسٹوڈنٹس کی فیس معاف کردی ہیں، اس کے  باوجود فلسطینی اسٹوڈنٹس پاکستان میں مہنگائی کی وجہ سے مقروض ہوچکے ہیں۔
فیصل  ایدھی نے بتایا کہ ایدھی فاؤنڈیشن نے ایسے فلسطینی طلبہ و طالبات کو  ماہانہ بنیادوں پر مالی امداد کی فراہمی کا آغاز کر دیا ہے، فلسطینی  اسٹوڈنٹس کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وقت تیار ہیں، 200 سے زائد فلسطین کے  طلبہ پاکستان بھر کی جامعات میں میڈیکل، انجینئرنگ، فارمیسی اور بزنس  مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
اس موقع پر موجود طلبہ میں سے لمز کے طالب علم ابراہیم نے مشکل وقت اور حالات میں امداد پر فیصل ایدھی کا شکریہ ادا کیا۔

Ads