یہ اطلاع سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا نے دی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج علی الصبح رفح کے علاقے پر تقریباً 40 فضائی حملے کیے ہیں۔ ان حملوں میں زمینی سطح پر گولہ باری شامل تھی۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے پیر کے روز جنوبی غزہ میں ’’دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سلسلہ وار حملے‘‘ کئے، لیکن اس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
غزہ میں قائم وزارت صحت نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 28,176 ہو گئی ہے جبکہ 67,784 دیگر زخمی ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے یہاں کے تقریباً نصف لوگ حفاظت کی تلاش میں مصر سے ملحقہ رفح شہر پہنچ گئےہیں۔