Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی سنٹرل کمانڈ کاحوثیوں کے کروز میزائل حملے روکنا کا دعویٰ

  • 11 Feb 2024
  • ظفر اقبال
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 11 فروری (مسرت ڈاٹ کام) امریکی سنٹرل کمانڈ نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے حوثیوں کی طرف سے فائر کیے گئے کئی میزائل اور ریموٹ سے چلنے والی بارود سے بھری کشتیاں تباہ کر دی ہیں۔ دوسری جانب امریکہ کی طرف سے حوثیوں کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے سے پہلے حوثیوں نے امریکی الٹی میٹم کے مطابق حملے روکنے سے انکار کر دیا تھا۔

العربیہ کے مطابق امریکی سینٹ کام نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ' ایکس' پر کہا ' امریکی فورسز نے جمعے کے روز اپنے دفاع کے لیے حملے کیے ہیں اور حوثیوں کے دو ڈرونز اور بارود بھری کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی فوج نے جہاز شکن کروز میزائل بھی تباہ کیے۔'
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق ' کروز میزائل امریکی بحریہ کو نشانہ بنانے کے لیے تیار تھے۔ نیز تجارتی جہازوں کو بھی بحیرہ احمر میں نشانہ بنانے والے تھے۔'
بیان میں کہا گیا ' یہ امریکی حملے تجارتی جہازوں کی آزادانہ نقل و حرکت کو محفوظ بنا سکیں گے۔ ان حملوں کے نتیجے میں بین الاقوامی پانی بھی محفوظ رہیں گے اور امریکی بحریہ اور تجارتی جہاز بھی محفوظ ہو سکیں گے۔'
دوسری جانب حوثی میڈیا نے جمعہ کے روز کہا' امریکی و برطانوی افواج نے باقونم ضلع میں دو حملے کیے ہیں۔' یہ ضلع صوبہ سعدہ میں ہے۔ یہ علاقہ حوثیوں کا مضبوط گڑھ ہے۔
واضح رہے 12 جننوری کے بعد سے امریکہ اور برطانیہ نے حوثیوں پر درجنوں حملے کیے ہیں۔ یہ حملے یمن میں حوثیوں کے مضبوط علاقوں میں کیے گئے ہیں۔ ان حملوں کا مقصد حوثیوں کی جنگی صلاحیتوں کو کمزور کرنا تھا نیز حوثیوں اور ان کے سرپرست ایران کو خطے میں ایک بار پھر تنہا کرنا تھا۔
لیکن حوثی امریکی و برطانوی حملوں اور دھمکیوں سے اثر نہیں لے رہے ہیں۔ جیسا کہ امریکہ نے 16 فروری سے حوثیوں نے حملے روکنے کی دھمکی کا جواب مثبت نہیں دیا ہے ، بصورت دیگر حوثیوں کو ایک بار پھر دہشت گرد تنظیموں میں شامل کر دیا جائے گا۔

Ads