عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔
پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے اور 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواست کی جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔
9 مئی واقعات: شیخ رشید کی ضمانت منظور، عدالت کا رہا کرنیکا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت نے تمام 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔