ہفتہ کو یہاں چیف پبلک ریلیشن آفیسر سُمت ٹھاکر کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق، ویسٹرن ریلوے اور سینٹرل ریلوے نے ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ دیکھنے کے لیے آنے والے کرکٹ شائقین کی اضافی بھیڑ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ممبئی اور احمد آباد کے درمیان پانچ اضافی خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ اب تک ویسٹرن ریلوے اور سنٹرل ریلوے نے اس شاندار موقع کے لیے 11 ٹرینوں کو نوٹیفائی کیا ہے۔