Masarrat
Masarrat Urdu

شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہوگی

Thumb

ممبئی، 16 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کرسمس کے موقع پر ریلیز ہو سکتی ہے۔

شاہ رخ خان کی اس سال پٹھان اور جوان جیسی سپرہٹ فلمیں ریلیز ہوئی ہیں۔ شاہ رخ کی اگلی فلم ڈنکی ہوگی۔راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈنکی میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو کا اہم کردار ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا، ماشااللہ، بھگوان  پٹھان کے ساتھ  بہت مہربان رہے ہیں اور اس سے  زیادہ جوان کے ساتھ۔ ہم نے 26 جنوری یوم جمہوریہ سے پٹھان کے ساتھ شروعات کی، پھر جنم اشٹمی کے موقع پر ہم نے فلم جوان ریلیز کی۔ اب نیا سال اور کرسمس آنے والا ہے،  اس میں ہم ڈنکی لے کرآئیں گے۔ میں تمام مذاہب کو مانتا ہوں۔ ویسے بھی میری فلم جب ریلیز ہوتی ہے تو اس دن توعید ہوتی ہے۔ میں سخت محنت کر رہا ہوں، کافی دنوں سے بحث ہے کہ شاہ رخ خان کی ’ڈنکی‘ 22 دسمبر کو ریلیز ہو سکتی ہے۔

Ads