Masarrat
Masarrat Urdu

پاکستان میں عدلیہ کا سابق وزیر اعظم عمران خان کو 19 جون تک ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ

Thumb

اسلام  آباد، یکم جون(مسرت ڈاٹ کام)پاکستان میں عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران  خان کو  سماعت کے  کے دوران 7 مقدمات میں 19 جون تک ضمانت پر رہا کرنے کا  فیصلہ کیا ہے ۔

قومی  میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران   خان نے اپنے مقدمات کی سماعت میں شرکت کے لیے لاہور سے دارالحکومت اسلام  آباد کا سفر کیا ہے۔
عدالت نے 19 جون تک ان پر چلائے جانے والے  7 مقدمات میں ضمانت پر رہا  کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
اپریل 2022 میں اقتدار سے محروم ہونے والے عمران خان کو اس وقت 90 سے زیادہ   مقدمات کا سامنا ہے۔

Ads