Masarrat
Masarrat Urdu

بیماریوں کو دور رکھنے کے لیے معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا ضروری ہے: مانڈویا

Thumb

نئی دہلی، یکم جون (مسرت ڈاٹ کام) مرکزی صحت و خاندانی فلاح و بہبود کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کہا ہے کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے شہریوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور اس کے لیے معیاری غذائیت سے بھرپور کھانا ضروری ہے۔

غازی آباد، اتر پردیش میں فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کے جدید ترین قومی تربیتی مرکز کا افتتاح کرتے ہوئے مسٹر مانڈویا نے کہا کہ امرت دور میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ اس کے لیے شہریوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔ صحت مند شہری ہی ایک صحت مند قوم بناتے ہیں جو ایک خوشحال قوم کی طرف لے جاتی ہے۔ اس موقع پر صحت وخاندانی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسرایس پی سنگھ بگھیل اور شہری ہوا بازی کے وزیر مملکت (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، ریاستی وزیر بھی موجود تھے۔
مسٹر مانڈویا  نے کہا کہ ہندوستان کی روایتی کھانے کی عادات اور طرز زندگی کو 'ہماری رسوئی ہمارا اسپتال' کے طور پر اپنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ "معیاری غذائیت سے بھرپور خوراک بیماریوں کو دور رکھنے میں بہت آگے جا سکتی ہے۔"
ملک میں کھانے پینے کی اشیاء سے درپیش چیلنج کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایف ایس ایس اے آئی نے ریاستی حکام کے ساتھ مل کر ٹیمیں تشکیل دی ہیں تاکہ اس طرح کے واقعات پر کریک ڈاؤن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرائے جائیں گے اور قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006 کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر مانڈویا نے اس موقع پر ایف ایس ایس اے آئی کی جانب سے دو کتابوں کا بھی اجراء کیا۔

Ads