صدارتی اطلاعاتی ڈائیریکٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر نے صدر ایردوان کی انتخابی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نتائج کے ترک عوام کے لیے سود مند ثابت ہونے کی تمنا ظاہر کی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں کے تناظر میں ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات زیادہ اہمیت کے حامل ہیں، دونوں رہنماؤں نے نئے دور میں دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل پر تعاون کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور امریکہ کے درمیان "تعاون کو گہرا کرنے کے لیے قریبی شراکت داروں کے طور پر" مل کر کام جاری رکھنے کے مشترکہ عزم کا اظہار کیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس میں، جو 11-12 جولائی کو لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں منعقد ہو گی جس میں علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے اور ٹرانس اٹلانٹک سیکیورٹی کو مضبوط بناناایجنڈے میں شامل ہے۔
دریں اثنا روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بھی صدر ایردوان کو فون کر کے ان کی انتخابی کامیابی پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے انتخابی نتائج ترک عوام کے لیے فائدہ مند ثابت ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔بات چیت میں پوتن نے ایردوان کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد یتے ہوئے انتخابی نتائج کے ترک عوام کے لیے سود مند ثابت ہونے کی خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے نئے دور میں ترکیہ روس تعلقات اور علاقائی مسائل میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔