Masarrat
Masarrat Urdu

کوئین آف راک ’این‘ رول ٹینا ٹرنرکا انتقال

Thumb

واشنگٹن، 25 مئی (مسرت ڈاٹ کام) راک ’این‘ رول کی ملکہ کے نام سے مشہور امریکہ میں پیدا ہوئیں گلوکارہ ٹینا ٹرنر کا بدھ کو 83 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

ٹرنر کے نمائندے نے بتایا کہ ٹینا نے گزشتہ روز زیورخ کے قریب اپنے گھر میں طویل علالت کے بعد آخری سانس لی۔ انہیں اب تک کے سب سے بڑے ریکارڈنگ فنکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا پر ٹرنر کی تازہ ترین پوسٹ میں لکھا گیا، "انتہائی دکھ کے ساتھ ہم ٹینا کے انتقال کا اعلان کرتے ہیں۔" اطلاعات کے مطابق، ٹینا کا سوئٹزرلینڈ میں زیورخ کے قریب کسناچ شہرمیں واقع ان کی رہائش گاہ پرطویل علالت کے بعد  انتقال ہوگیا۔
راک 'این' رول کوئین کو 2016 میں آنتوں کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور 2017 میں ان کے شوہر ایرون باخ کے عطیہ کردہ گردے کے ساتھ گردے کی پیوند کاری کی گئی تھی۔
ٹرنر کا 26 نومبر 1939 کو امریکی شہربراؤنز ول،  ٹینیسی میں پیدا ہوئیں اور انہیں بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا۔
ٹرنر ایک مشہور گلوکارہ تھیں جنہیں اپنے پورے کیریئر میں آٹھ گریمی ایوارڈز سے نوازا گیا اور انہیں راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کیا گیا۔ ٹرنر نے 'دی بیسٹ' اور 'وہاٹ از لو گاٹ ٹو اٹ اٹ' جیسے ہٹ گانے دیے۔ انہوں نے جیمز بانڈ سیریز کی فلم 'گولڈن آئی' کا ٹائٹل ٹریک دیا۔
اپریل 1996 میں، ٹرنر نے اپنا نواں سولو اسٹوڈیو البم وائلڈسٹ ڈریمز جاری کیا، جس کے لیے انہوں نے اسی سال نومبر میں پہلی بار روس کا دورہ کیا۔ گلوکارہ نے 2008 میں دوبارہ روس کا دورہ کیا اور ماسکو کے کریملن پیلس میں ایک کنسرٹ میں شامل ہوئیں، جس کا اہتمام روس کی ملکیتی گیس کمپنی گیز پروم کی 15 ویں سالگرہ منانے کے لیے کیا گیا تھا۔
اکتوبر 2021 میں، ٹرنر نے میوزک پبلشنگ کمپنی بی ایم جی کو پانچ کروڑ ڈالر میں اپنے میوزک کیٹلاگ کے حقوق فروخت کردئے تھے۔

Ads