Masarrat
Masarrat Urdu

ممتا بنرجی اور کیجری وال کے درمیان ملاقات۔مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرنے کا عزم

Thumb

کلکتہ 23مئ(مسرت ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور وزیر اعلی بھگونٹ مان نے منگل کے روز ممتا بنرجی سے ملاقات کی۔

تینو ں لیڈروں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ مسائل پر اتحاد کے ساتھ کا م کیا جائے گا۔ممتا بنرجی نے بی جے پی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم لوگ 2024کے پارلیمانی انتخابات میں مل کر بی  جے پی کو شکست دیں گے۔
ممتا بنرجی نے 2ہزار کے نوٹوں پر پابندی سے متعلق کہا کہ یہ نوٹ جب لایا جارہا تھا اس وقت ہی ہم نے اعتراض کیا تھا کہ اس کی وجہ سے بلیک منی میں اضافہ ہوگا۔اس وقت ہماری بات نہیں سنی گئی ، اب نوٹ بندی کا دوبارہ اعلان کردیا گیا ہےاس سے عوام پریشان حال ہیں ۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نےبھی ممتا بنرجی کی تعریف کرتے ہوئےکہا تھا کہ بی جے پی نے وفاقی ڈھانچہ کو نقصان پہنچارہی ہے۔انہوں نے مرکزی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔سپریم کورٹ نے دہلی کی منتخب حکومت کو اختیارات دئیے تھے مگر اب مرکزنوٹیفکشن کے ذریعہ اختیارت کو چھین کر عدالت کا مذاق اڑارہی ہے۔اس وقت تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر مرکزی حکومت کو اس اقدامات کو روکنا ہوگا۔ہم راجیہ سبھا میں مل کر روک سکتے ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ راجیہ سبھا میں عام آدمی کی حمایت ان کی پارٹی کرے گی ۔
کجری وال نے کہا کہ دیدی نے ہمیشہ محبت دی ہے۔مرکزی حکومت نے ہمارے اختیارات کو چھین لئےہیں 5سال بعد سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا ہے ۔مگر سپریم کورٹ کے فیصلے کو آرڈی نینس کےذریعہ تبدیل کرکے جمہوری نظام کو بے وقوف بنادی گیا ہے۔جہاں بی جے پی کی حکومت نہیں ہے وہاں سی بی آئی اور ای ڈی کو لگادیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اپنی پوری طاقت لگاکر بی جے پی کو شکست دیں گے ۔

Ads