Masarrat
Masarrat Urdu

چالیس سے زائد پروگراموں میں 400 ادیبوں نے شرکت کی

Thumb

 

نئی دہلی، 18 مارچ (مسرت ڈاٹ کام)  قومی راجدھانی دہلی میں لٹریچر فیسٹیول 2023 میں 40 سے زئد  پروگرام منعقد کیے گئے جس میں 400 سے زیادہ ادیبوں، شاعروں اور اسکالرز نے حصہ لیا۔ میلے میں 60 زبانوں سے متعلق پروگرام منعقد کیے گئے۔
ادبی میلہ 2023 کے آرگنائزر ساہتیہ اکادمی کے سکریٹری کے سری نواسا راؤ نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ اس سال کاادبی میلہ ہندوستانی ادب اور ثقافتی اتحاد پر مرکوز تھا۔ پچھلے برسوں میں منعقد کیے گئے پروگراموں جیسے شمال مشرق، قبائیلی کانفرنس۔ ، یوتھ ساہتیہ، آو کہانی بنن، ایل جی بی ٹی کیو کانفرنس اور نیشنل سیمینارکے علاوہ، اس بار کچھ نئے عنوانات بھی شامل کیے گئے جیسے جی 20کو مرکز میں رکھتے ہوئے ’ایک زمین، ایک خاندان،ایک مستقل آل انڈیا مشاعرہ ، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت،نظریہ اور ادب اور ادباور خواتین کو بااختیار بنانے پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
ادبی میلہ 11 سے 16 مارچ تک منعقد ہوا۔ چھ روزہ  اس فیسٹیول میں 400 سے زائد تخلیق کاروں  نے 40 سے زائد مختلف پروگراموں میں تقریباً 60 زبانوں کی نمائندگی کی۔ادبی میلہ کی شروعات اکیڈمی کی سال بھر کی اہم سرگرمیوں کی نمائش کے ساتھ ہوئی جس کا افتتاح مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت ارجن رام میگھوال نے کیا۔ادبی میلہ کی مرکزی توجہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ 2022 کی تقسیم کی تقریب رہی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی نامور انگریزی ادیب اور اسکالر اپامنیو چٹرجی تھے۔ اہم  لیکچرسپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جسٹس دیپک مشرا نے دیا۔ دیگر پروگراموں میں سات مصنفین کی کانفرنسیں، 15 کمپوزیشن ریڈنگ پروگرام، 13 خواتین کےمذاکرے، شناخت، بیانیے پر مباحث، میٹ دی مصنف اور پرسونا اور کریتی جیسے نئے پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔ بچوں کے لیے خصوصی پروگرامز کے ساتھ ثقافتی پرفارمنس بھی میلے کی توجہ کا مرکز تھے۔
انہوں نے کہا کہ قومی سمینار  کا تھیم ’مہاکاویہ کی یادیں، ہندوستانی آزادی کی تحریک اور قوم کی تعمیر تھا۔ ہندی کے ممتاز شاعر، نقاد اور ساہتیہ اکادمی کے سینئر رکن وشوناتھ پرساد تیواری نے افتتاحی تقریر کی اور ممتاز ماہر سماجیات  اور نقاد آشیش نندی نے اہم  تقریر کی۔ مادری زبان کی اہمیت کے مدنظر  مادری زبان کی اہمیت پر، ہندوستان میں قبائلی برادریوں کی مہاکاویہ، سنسکرت زبان اور ہندوستانی ثقافت وغیرہ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کچھ دیگر خصوصی پروگرام جیسے ممتاز سماجی کارکن  اور نوبل انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی اور نامور صنعت کار اور مصنف سنل کانت منجال، اردو کے نامور ادیب عبدالصمد،  مصنف سے ملاقات پروگرام میں  مشہور میتھلی اور ہندی مصنف اوشاکرن خان  موجود تھے۔ثقافتی پروگرام کے تحت برج کی ہولی، قوالی اور جینت کستوار نے بھی پرفارم کیا۔ لٹریری فیسٹیول اور انڈو قزاق مصنفین کانفرنس میں قازقستان کے ادیب بھی موجود تھے اور بیرون ملک ہندوستانی ادب پر بات چیت بھی ہوئی۔

Ads