فوقانیہ و مولوی امتحانات 2023کے امتحان فارم بھرنے کی فیس میں کمی کر دی گئی :عبدالسلام انصاری
پٹنہ،17مارچ (مسرت ڈاٹ کام) مدرسہ بورڈ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ طلبا و طالبات کے فارم بھرنے کی فیس میں کمی کی جائے۔ بورڈ کے فیصلہ کی روشنی میں ریاست بہار کے تمام ملحقہ مدارس کے پرنسپل/ صدر مدرس/ طلباءطالبات اور گارجین حضرات کو مطلع کیاجاتاہے کہ درجہ فوقانیہ و مولوی 2023 امتحانات کی فیس میں کمی کر دی گئی ہے۔
ڈاکٹر محمد نور اسلام ،کنٹرولر آف اکزامنیشن ،بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ ،پٹنہ نے کہا کہ چیئرمین مدرسہ بورڈ عبدالسلام انصاری کی رضامندی سے طلبا و طلبات ،گارجین حضرات اور مدارس سے متعلق تنظیم کی گذارش پر غور کرتے ہوئے ےہ فےصلہ کےا گےا ہے۔
واضح رہے کہ فوقانیہ اور مولوی 2023 کا امتحانی فیس قبل میں علی الترتیب 1000 Rs- اور Rs-1100 مقرر تھا۔ اب فارم بھرنے کی فیس میں کمی کرتے ہوئے درجہ فوقانیہ کیلئے850 روپئے اور درجہ مولوی کیلئے 950 روپئے فی امیدوار ادا کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے۔
ڈاکٹر محمد نور اسلام نے مزید بتایا ہے کہ سال 2023 کے امتحانات نئے نصاب تعلیم کے مطابق منعقدہوں گے اس لئے فوقانیہ و مولوی 2023 سے متعلق فارم بھرنے کے طریقہ کار میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئیں ہیں اس ضمن میں دفتر کے ذریعہ ہدایت نامہ تیار کربورڈ کے ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دیاگیا ہے۔
وہیں ڈاکٹر محمد نور اسلام کنٹرولر آف اکزامنیشن نے ویسے امیدوار کو مطلع کیا ہے جنہوں نے سال 2022 کے امتحان میں شامل ہونے کیلئے رجسٹریشن کرائے تھے لیکن امتحان فارم نہیں بھر سکے یا امتحان میں کامیاب نہیں ہوئے یا امتحان میں کسی وجہ سے شامل ہونے سے قاصر رہ گئے ہیں تو ویسے امیدوار سال 2023 کے امتحان میں صرف امتحان فارم بھریں گے اوراسٹریم میں مولوی آرٹس / مولوی اسلامیات میں سے کسی ایک اسٹریم کو منتخب کریں گے۔ اسے مدارس کے صدر المدرسین اور متعلق امیدوار اس شرط کو ذہن نشیں کر لیں۔