Masarrat
Masarrat Urdu

گورکھ ناتھ مندر پر حملے کے مجرم مرتضی عباس کو سزائے موت سنائی گئی

Thumb

لکھنؤ، 30 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) اتر پردیش کے گورکھپور میں گورکھ ناتھ مندر کے سیکورٹی اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے مجرم احمد مرتضی عباس کو پیر کو خصوصی عدالت نے موت کی سزا سنائی۔
اے ٹی ایس کے خصوصی جج نے مرتضیٰ کو ملک کے خلاف سازش کرنے اور قاتلانہ حملے کو انجام دینے کا مجرم قرار دیا۔ مرتضیٰ کے خلاف گزشتہ سال اپریل میں گورکھناتھ مندر پر حملے کے سلسلے میں گورکھناتھ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ کیمیکل انجینئرنگ کی  پڑھائی کرنے والے بی ٹیک مرتضیٰ نے 4 اپریل 2022 کو گورکھ ناتھ مندر میں تعینات پی اے سی کے جوانوں پر حملہ کیا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ مرتضیٰ کو سکیورٹی فورسز نے گرفتار کر لیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس (امن و قانون) پرشانت کمار نے کہا کہ اے ٹی ایس کے ذریعہ پیش کئے گئے ثبوت کو عدالت نے درست مان لیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کی تفتیش درست تھی۔ پولیس نے ملک کے خلاف سازش بے نقاب کر دی ہے۔

Ads