Masarrat
Masarrat Urdu

مرمو نے یوم اترپردیش پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی

Thumb

نئی دہلی، 24 جنوری 2023، صدر دروپدی مرمو نے منگل کو یوم اترپردیش کے موقع پر ریاست کے لوگوں کو مبارکباد دی۔
صدر مرمو نے ٹویٹ کیاکہ "یوم اتر پردیش پر ریاست کے باشندوں کو میری دلی مبارکباد۔ سب سے زیادہ آبادی والی یہ ریاست ثقافت، ادب، آرٹ، سیاست اور سماجی تبدیلی کے آئیڈیل پیش کرتی رہی ہے۔ میں اتر پردیش کے باصلاحیت اور محنتی باشندوں کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔‘‘
واضح رہے کہ 24 جنوری 1950 کو متحدہ صوبوں کا نام بدل کر اتر پردیش کر دیا گیا تھا۔ سابق گورنر رام نائک کی پہل پر پہلا دن منایا گیا تھا۔ مئی 2017 میں اس وقت کی اتر پردیش حکومت نے ہر سال 24 جنوری کو یوپی ڈے منانے کا اعلان کیا تھا۔
 

Ads