Masarrat
Masarrat Urdu

کیلیفورنیا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

Thumb

واشنگٹن، 24 جنوری 2023، امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو کے قریب فائرنگ کے الگ الگ واقعات میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔
این بی سی نے اس معاملے سے واقف شخص کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق پیرکوکیلیفورنیا کے ہاف مون بے میں ایک مخصوص مقام پر تین افراد مردہ پائے گئے، جبکہ چوتھا شخص قریبی مقام پرمردہ پایا گیا۔
اس بارے میں کوئی اور معلومات دستیاب نہیں ہیں۔
یہ واقعات ہفتے کے آخر میں لاس اینجلس، کیلیفورنیا کے قریب مونٹیری پارک میں ایک ڈانس اسٹوڈیو میں فائرنگ کے بعد پیش آئے۔ پیر تک مقامی اسپتال میں ایک اور متاثرہ شخص کی موت کے بعد مونٹیری شوٹنگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر11 ہو گئی ہے۔
مشتبہ بندوق بردار مونٹیری میں فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا اور حکام نے اسے پڑوسی شہر میں ایک وین میں مردہ پایا۔

Ads