Masarrat
Masarrat Urdu

کورین زبان کی کلاسیں کوریا کے رسم و رواج کو سمجھنے میں مددگار ہورہی ہیں

Thumb

نئی دہلی، 23 جنوری 2023، کوریا اور ہندوستان کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر ہندوستان میں کوریائی زبان اور ثقافت کو سیکھنے کی بڑھتی ہوئی مانگ کو برقرار رکھنے کے لئے یہاں کورین کلچرل سینٹر (کے سی سی آئی) نے خصوصی کوریائی زبان کی کلاسیں شروع کی ہیں۔
کورین ثقافت کی طرف ہندوستانیوں کے رجحان میں پچھلے کچھ سالوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کی بنیادی وجہ ان کے ڈرامہ اور پاپ موسیقی کی مقبولیت ہے۔ اس کی وجہ سے کورین زبان سیکھنے میں بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
اسی کے پیش نظر کورین کلچرل سینٹر تین خصوصی کلاسز کا انعقاد کر رہا ہے۔ ڈرامے اور پاپ کے ذریعے کوریائی تلفظ، 'روایتی پریوں کی کہانیاں' اور 'امثال اور محاورے' تین طریقے ہیں جن سے طلباء کورین رسم و رواج کو آسانی اور زیادہ دلچسپی کے ساتھ سمجھ سکتے ہیں۔ اس طرح کوریائی بولنے والوں کے ساتھ آسانی سے بات چیت کی جا سکتی ہے۔ ان کلاسز میں 60 طلباء حصہ لے رہے ہیں، ان کی کلاسز 27 جنوری کو ختم ہوں گی۔
کے سی سی آئی کے ڈائریکٹر ہوانگ ال یونگ نے بتایاکہ "پائلٹ کلاسز سے ہمیں موصول ہونے والے تاثرات کے مطابق ہم مختلف قسم کی کلاسیں بنانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو طلباء کی ضروریات کو پورا کر سکیں اور طلباء کو مسلسل تعلیم دے سکیں۔ اس کے ذریعے ہم 2023 میں کورین زبان کی تعلیم کو فروغ دینے اور اسے وسعت دینے کی پوری کوشش کریں گے۔"
طالبہ ونشیکا (22 سال) نے کہا کہ وہ مترجم بننا چاہتی ہیں اور اس لیے کوریا کی ثقافت کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہتی ہیں۔ اب تک زبان سیکھنے کا واحد ذریعہ کتابیں تھیں لیکن اس کلاس نے اسے ایک مختلف تجربہ دیا ہے جس سے وہ پوری طرح لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
طالبہ انجلی (20 سال) نے بتایا کہ وہ دہلی یونیورسٹی میں پہلے ہی کورین زبان سیکھ رہی ہے۔ طالب علم نے کہا کہ کے سی سی آئی میں سیکھنے کو آگے بڑھانا ہے۔ کہاوتیں اور محاورے کسی ملک کے رسم و رواج کو سمجھنے میں زیادہ مددگار ہوتی ہیں۔
کورین کلچرل سینٹر کے زیر اہتمام 2022 میں 9,500 سے زیادہ طلباء نے کورین زبان کی کلاسز میں شرکت کی ہے۔
 

Ads