Masarrat
Masarrat Urdu

درخواست منظور،ایرانی فٹ بال ٹیم کا ورلڈ کپ بیس کیمپ امریکہ سے میکسیکو منتقل

Thumb

نیویارک،24 مئی(مسرت ڈاٹ کام) فیفا نے ایران کی جانب سے ورلڈ کپ سے قبل اپنے قومی فٹبال کیمپ کو امریکہ کے بجائے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔ایران کی فٹبال فیڈریشن کے سربراہ مہدی تاج کے مطابق اب ٹیم کا تیاری کیمپ بحرالکاہل کے قریب اور امریکی سرحد کے نزدیک واقع میکسیکو کے شہر تیخوانا میں لگایا جائے گا۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مہدی تاج نے کہا کہ فیفا نے ایرانی ٹیم کے کیمپ کا مقام امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست منظور کر لی ہے۔واضح رہے کہ ایران کو گزشتہ کئی ماہ سے ورلڈ کپ کے حوالے سے سفری اور سکیورٹی انتظامات پر غیر یقینی صورتحال کا سامنا تھا، یہ ٹورنامنٹ 11 جون سے 19 جولائی تک امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

Ads