Masarrat
Masarrat Urdu

آبنائے ہرمز پر مکمل ایرانی کنٹرول برقرار رہے گا: ایرانی فوج

  • 24 May 2026
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تہران، 24 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی فوج کے خاتم الانبیا مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ مستقبل میں کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز مکمل طور پر ایرانی انتظامیہ کے کنٹرول میں رہے گی۔

اپنے بیان میں بریگیڈئیر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری راستوں، آمد و رفت کے اوقات اور میری ٹائم لائسنسوں کے اجرا کا اختیار صرف ایرانی حکام کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنی سمندری حدود اور اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر مکمل خودمختاری برقرار رکھے گا۔

ایرانی فوجی ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں آبنائے ہرمز کا معاملہ اہم موضوع بن چکا ہے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانے کی صورت میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔

 

 

Ads