مظاہرین نے وزیراعظم نریندر مودی پر ملک کے وقار اور سالمیت سے سمجھوتہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف نعرے بازی کی۔ یوتھ کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت اے آئی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے نام پر ملکی وسائل اور ڈیٹا سکیورٹی سے متعلق سنگین سوالات کے جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس کانفرنس کو محض پروپیگنڈے کا ذریعہ بنایا گیا ہے، جبکہ نوجوانوں کے روزگار، تعلیم اور تکنیکی شفافیت سے جڑے خدشات پر کوئی ٹھوس بات چیت نہیں ہو رہی ہے۔
واضح ہے کہ 'انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس' کے حوالے سے کانگریس مسلسل وزیراعظم کو نشانہ بنا رہی ہے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے بدھ کو کہا تھا کہ ہندوستان کی صلاحیتوں اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، انڈیا اے آئی امپیکٹ کانفرنس ایک تماشہ' بن کر رہ گئی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ کانفرنس میں ہندوستانی ڈیٹا کو فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے اور چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔
