Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستان کے دلی، ممبئی کو دنیا کے بہترین ہوائی اڈے کاخطاب

  • 15 Sep 2018
  • عابد انور
  • دنیا
Thumb

ہیلی فیکس ( کینیڈا) 13 ستمبر۔بین الاقوامی ایرپورٹ کونسل نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ اور ممبئی کے چھترپتی شیواجی بین الاقوامی ہوائی اڈہ کو خدمت معیار کے لحاظ سے مشترکہ طور پر دنیا کا سب سے بہترین ہوائی اڈے اعلان کیا ہے۔
کونسل نے بدھ کو یہاں منعقد ہ تقریب میں سال 2017 کی کارکردگی کی بنیاد پر مختلف زمرے میں ہوائی اڈوں کو نوازا، جس میں ہندوستان کے 11 ہوائی اڈے شامل ہیں۔ دہلی اور ممبئی ہوائی اڈوں کو سالانہ چار کروڑ سے زائد مسافروں کی ا?مد و رفت والے ہوائی اڈوں میں دنیا میں بہترین منتخب کیا گیا ہے۔ اس زمرے میں دنیا میں تمام بڑے ہوائی اڈےآتے ہیں۔ ان دونوں کو ایشیا پیسفک کے علاقے میں کسی بھی زمرے میں بہترین ہوائی اڈہ اعلان کیا گیا۔یہ ایوارڈ ہوائی اڈوں کی خدمت کے معیار کی بنیاد پر دیا جاتا ہے۔ کونسل نے کہا کہ اس بار کی فہرست میں 15 نئے ہوائی اڈے بھی شامل ہیں۔
بیس لاکھ سے کم مسافروں کیآمدورفت والے ہوئی اڈوں میں اندور کو ایوارڈ دیا گیاہے۔ 20 سے 50 لاکھ مسافروں کی درجہ بندی میں لکھنو کو پہلا مقام دیا گیا ہے۔ حیدرآباد ہوائی اڈے کو 50 لاکھ سے ایک کروڑ 50 لاکھ مسافروں کے زمرے میں بہترین قرار دیا گیا ہے جبکہ اسی زمرے میں کوچین، کولکتہ اور پونے ہوائی اڈوں کو مشترکہ طور پر تیسرے پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔
ڈیڑھ کروڑ سے ڈھائی کروڑ مسافروں کی آمدو رفت والے زمرے میں بنگلور دنیا میں دوسرے اور چنئی ہوائی اڈہ تیسرے مقام پر رہا۔ احمد آباد کو ایشیا پیسفک کے علاقے میں سروس میں سب سے بہتری کے لئے انعام دیا گیا ہے۔چار کروڑ سے زیادہ مسافروں کیآمد و رفت کے زمرے میں بیجنگ اور شنگھائی پوڈونگ ہوائی اڈوں کو مشترکہ طور پر دوسری اور تائی پے تاؤیوآن ہوائی اڈے کو تیسرا مقام دیا گیا ہے۔

Ads