Masarrat
Masarrat Urdu

انسانی حقوق کارکنوں کے لئے ’غیر محفوظ‘ 38 ممالک کی فہرست جاری

  • 15 Sep 2018
  • عابد انور
  • دنیا
Thumb

جنیوا، 12 ستمبر- اقوام متحدہ (یو این او) نے بدھ کو ہندوستان، چین اور روس سمیت 38 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی جو انسانی حقوق کے کارکنوں کے لئے ’غیر محفوظ‘ ہیں۔
اقوام متحدہ نے یہ فہرست انسانی حقوق کے کارکنوں کے انتقامی جذبے سے ہونے والے قتل ، انہیں دی جانے والی اذیتیں اور من مانے طریقے سے انہیں گرفتار کئے جانے کے واقعات کی بنیاد پر تیار کی ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گٹیرس کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ میں انسانی حقوق کے کارکنوں کے ساتھ برے سلوک، ان پر مسلسل نگرانی اور عوامی طور پر انہیں بدنام کرنے کے لئے چلائی جانے والی مہموں کو بھی ذہن میں رکھا گیا ہے۔
سکریٹری جنرل نے بیان میں کہا، ’’عالمی انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے بہادر لوگوں کا احسان مند ہے، جنہوں نے ہمیں معلومات فراہم کی۔ اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کرنے والے افراد کو سزا دینا شرمناک ہے۔ ہمیں اس نظام کو ختم کرنے کے لئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ان 38 ممالک کی فہرست میں نئے معاملات کے ساتھ 19 نئے ممالک کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 19 ممالک کو انسانی حقوق کے کارکنوں پر پرانے یا جاری واقعات کے لئے اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے۔
نئے ممالک میں بحرین، کیمرون، چین، کولمبیا، کیوبا، کانگو، جبوتی، مصر، گوئٹے مالا، گیانا، ہونڈوراس، ہنگری، ہندوستان، اسرائیل، کرغزستان، مالدیپ، مالی، مراکش، میانمار، فلپائن، روس، روانڈا، سعودی عرب، جنوبی سوڈان، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو، ترکی اور ترکمانستان شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کی حکومتوں نے انسانی حقوق کے کارکنوں کو دہشت گردی میں تعاون کرنے یا غیر ملکی اداروں کی مدد کرنے یا ملک کی ساکھ اور سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے کے لئے مجرم ٹھہرایا ہے۔اگلے ہفتے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے والے اینڈرے گلمور نے کہا، ’’شہریوں کو ڈرانے یا خاموش کرنے کے لئے قانونی، سیاسی اور انتظامی ?تھ?نڈے اپنائے جانے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔

Ads